ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے اسامہ بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔

اسامہ بٹ نے قازقستان اور منگولیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان کا کہنا ہے کہ اسامہ بٹ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ روایتی کھیلوں میں پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے، ماس ریسلنگ میں سلور میڈل جیتنا کھیلوں کی تاریخ کا سنہری لمحہ ہے۔ اسامہ بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلرز کے لیے روشن مثال ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P