وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر جیسا ظلم کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کامیاب دورہ امریکا کے دوران غزہ کے لیے بھرپور آواز اُٹھائی، غزہ کے نہتے شہریوں کے لیے تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، جس طرح غزہ میں ظلم و ستم ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھے نہیں جا سکتے، پٹی میں موجود بچے بھوک کے باعث لاغر ہو گئے، وہ بچے نہ تو بول پا رہے ہیں اور نہ ہی اپنی حالت زار بتا سکتے ہیں۔