Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت ہو ایران پر اسرائیل کا حملہ جاری رہے گا۔ بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ خطرہ ختم نہ کر دیا جائے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ […]
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کو انتہائی سنگین، غیرذمہ دارانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ دفتر خارجہ کے مطابق […]
ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام […]
ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے فوری طور پر معاہدے پر عمل نہ کیا تو جسے کبھی ’ایرانی سلطنت‘ کہا جاتا تھا، سب ختم ہوجائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری […]
محمد پاکپور پاسداران انقلاب اور عبدالرحیم موسوی مسلح افواج کے سربراہ مقرر
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی جگہ پاسداران انقلاب اور مسلح افواج کے نئے سربراہان کا تقرر کیا ہے۔ الگ الگ فرمانوں میں خامنہ ای نے حسین سلامی کی جگہ محمد پاکپور کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر کے طور […]
ایران نے اسرائیل پر جوابی ڈرون حملوں کی تردید کردی
یران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ڈرون حملے کرنے کی تردید کردی۔ عرب خبر رساں ادارے العریبیہ کی رپورٹ میں ایرانی کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے حملے کے جواب میں حملہ آور ڈرون نہیں بھیجے۔ فارس نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ […]
اسرائیل کا ایران پر پھر حملہ، ہمدان کے نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا
اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر پھر فضائی حملے کیے ہیں اور ہمدان شہر میں واقع نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔ ترکیہ کی خبررساں ایجنسی انادولو ایجنسی نے ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مغربی شہر ہمدان میں واقع نوجہ ایئربیس کو ایک گھنٹے کے […]
اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ […]
خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مؤثر استعمال ہو رہی ہے، حکام
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام نے کہا ہے کہ خطےمیں سیکیورٹی صورت حال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی اورپاکستانی فضائی حدود میں ائیرٹریفک صورت حال کے تناظر میں پاکستانی فضائی حدود مکمل طور مؤثرہے اور […]
ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے […]
