ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ گئے

ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یہ بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اندازہ سٹہ بازار کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹہ بازار بعض اوقات سیاسی ماحول کی عکاسی کرتا ہے، تاہم اسے حتمی پیش گوئی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات کم ہیں کیونکہ ری پبلکن پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت رکھتی ہے اور پارٹی کے بیشتر ارکان صدر کی حمایت کر رہے ہیں۔

تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اس سال نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو سیاسی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.