مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعددافرادزخمی ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعددافرادزخمی ہوگئے

گوادر (این این آئی)گوادر،مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق ،متعددافرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کے کنارے ایک خراب ایل پی جی باو¿زر کھڑا تھا۔ اسی دوران دو تیز رفتار کاریں اس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں شدید تصادم ہوا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.