ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقی کھلاڑی ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برہم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقی کھلاڑی ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برہم

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی وطن واپسی کے انتظامات نہ ہونے پر آئی سی سی سے ناراض نظر آئے ہیں۔

 

جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے ابھی تک ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ان سے پہلے واپس روانہ ہو رہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اس معاملے میں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔

 

دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوئی، لیکن اس کے لیے فوری طور پر چارٹرڈ طیارے کا انتظام کر دیا گیا۔

 

ڈیوڈ ملر کے مطابق ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اب بھی کولکتہ میں جواب کی منتظر ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ فراہم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سات دن اور جنوبی افریقا کی ٹیم چار دن سے انتظار کر رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے پر تنقید کر چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.