یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، اماراتی صدرکا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلابیان سامنے آگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، اماراتی صدرکا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلابیان سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران جنگ کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر بیان دیا ہے۔

 

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ایک اسپتال میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر اماراتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ قوم اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں مقیم افراد، جو ہمارے خاندان کا حصہ ہیں، کے تحفظ کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں، ہم مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

 

اماراتی صدر نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قومی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امارات سے محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کی بھی تعریف کی۔

 

دوسری جانب اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا مؤثر جواب دے رہے ہیں۔

 

وزارت داخلہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے اور سرکاری ویب سائٹ پر جاری ہدایات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.