Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

جنوبی کوریا کی پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔ نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا […]

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ پاسداران انقلاب نے […]

غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت

اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں […]

صدر ٹرمپ کا بی بی سی پر 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک سے پانچ ارب ڈالر تک کا مقدمہ دائر کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ یہ اعلان اس […]

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روس نے 430 ڈرون اور 18 میزائلوں سے دارالحکومت کیف کو نشانا بنایا، روس کی جانب سے ان حملوں میں شہری آبادی ، […]

غزہ: اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کر دیں

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کر دی ہیں۔ غزہ کی وزراتِ صحت نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ روز بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے شہدا کی لاشیں واپس کیں، جس کے بعد موصول ہونے والی […]

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ ماریہ زخارووا […]

ارجنٹائن کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی

ارجنٹائن کے ایک صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد کارخانے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ دھماکا بیونس آئرس کے ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں، دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، مقامی حکام […]

امریکی صدر کا آڈٹ بیان نشر کرنے پر بی بی سی نے معافی مانگ لی

امریکی صدر کا ایڈیٹنگ شدہ بیان نشر کرنے پر بی بی سی نے معافی معانگ لی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایڈیٹنگ کے نتیجے میں یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ صدر ٹرمپ نے براہ راست پرتشدد کارروائی کی ترغیب دی تھی اور یہ وضاحت دی کہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے […]

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں پاپ اپ پارک کھول لیا

ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عارضی تفریحی پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کا افتتاح کیا، جو مداحوں کے لیے دلچسپ رکاوٹیں اور چیلنجز پیش کرتا ہے۔ 45 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز والے مسٹر بیسٹ نے حال ہی میں ریاض میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More