Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا؛ برطانوی وزیر دفاع

رطانیہ نے اپنے دفاع اور جنگی امور سے متعلق امریکا پر انحصار کو ختم کرکے ازخود فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع ایل کارنز نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ کے دروازے پر جنگ کے سائے دستک دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ یورپ ایسے دور میں […]

غزہ میں طوفانی بارش اور سردی سے 3 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

غزہ میں طوفانی بارش اور شدید سردی کے اثرات سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق طوفان بائرن کی وجہ سے غزہ کے عبوری پناہ گزین کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے، جس سے قبائلی اور عارضی رہائشیں بھی متاثر ہوئی […]

بیرون ملک عسکری سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایک ہزار افغان علما کی قرارداد

اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں، حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔ […]

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا وینٹی لیٹر پر منتقل

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور وہ ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں […]

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ناروے کے سفیر کو ڈیمارش جاری

ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دفتر خارجہ نے ڈیمارش جاری کر دیا۔ ایک آزاد، خودمختار ، اور قانون پر عملدرآمد کرنے والی Hard State کیا ہوتی ہے، پاکستان نے واضح کر دیا، سخت اور واشگاف الفاظ میں ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر وزارت […]

بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے کہ ڈھاکا علاقائی بلاک میں پاکستان کے ساتھ کسی مرحلے پر شامل ہو اور اس بلاک میں بھارت کی شمولیت نہ ہو جبکہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایسا ممکن نہیں۔ رپورٹ میں بتایا کہ بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید […]

امریکا نے پاکستان کےF-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ بات امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں بتائی گئی۔ […]

میکسیکو نے چین سمیت متعدد ممالک پر 50 فیصد تک ٹیرف کی منظوری دیدی

میکسیکو نے چین سمیت متعدد ممالک پر 50 فیصد تک ٹیرف کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی سینیٹ نے نئے ٹیرف پلان کی منظوری دے دی، نئے ٹیرف پلان سے سیکڑوں چینی مصنوعات براہِ راست متاثر ہونگی۔ سینیٹ نے مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیرف بل پاس کیا، نئے محصولات یکم جنوری […]

بنگلادیش میں عام انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان

بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دن ہی اہم جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ انتخابات میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کےدرمیان مقابلہ متوقع […]

وندے ماترم کے الفاظ اسلامی عقائد سے متصادم ہیں: جمعیت علمائے ہند

جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا ارشد مدنی نے وندے ماترم کے نعرے اور ترانے کو مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد اور ایمان کے خلاف قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر تفصیلی بیان میں مولانا ارشد مدنی نے زور دیا ہے کہ مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More