ایران معاہدہ کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے، قیمت چکانا پڑے گی: مارکو

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران ہر رات کے ساتھ زیادہ قیمت ادا کرے گا، جب تک وہ ہوش کے ناخن نہیں لیتا۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کی منتیں کر رہا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ابھی بھی کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں، اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو اسے اس کی قیمت چکانا ہو گی۔

 

روبیو نے الزام عائد کیا کہ ایران جب بھی کوئی معاہدہ کرتا ہے تو یا اسے توڑ دیتا ہے یا اس کی شرائط تبدیل کر دیتا ہے۔

 

یمن کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حوثیوں کو ایران نے گمراہ کیا ہے، امید ہے کہ حوثی باغی کشیدگی میں کمی لائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اہم سٹریٹیجک شراکت دار ہے، اس کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

 

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایشیائی پانیوں میں چینی اقدامات پریشان کن ہیں، روسی ہم منصب سے اچھی اور بے تکلفانہ بات چیت ہوئی، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P