Browsing Category

بین الاقوامی

چین کے سابق وزیر زراعت تانگ رین جیان کو رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت

چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے سرکاری خبر رساں ادارے…

کولمبیا کے صدر کا اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی فورس بنانے کا مطالبہ

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر…

ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ موصول نہیں ہوا: حماس، مزید 76 فلسطینی شہید

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے ابھی تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پلان موصول نہیں ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر حملے مزید تیز کر دیے ہیں جن میں آج 76 فلسطینی شہید ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے…

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو نے اپنی تقریر خالی کرسیوں کو سنائی؛ ترک صدر

ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے…

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں…

خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوئی تو اسلحہ ملکی فوج کے حوالے کرنے کو تیار ہونگے؛ حماس

حماس کے سینئیر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔ حماس رہنما نے…

چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور…

امریکا کی کولمبین صدر کو فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی

امریکا نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے لیے موجود کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کو فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی دے دی۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر نے اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے…

لداخ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادت پر دفتر خارجہ کا ردِعمل آگیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ، لداخ میں بھارتی فورسز کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کو شہید کرنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے…

پاکستان، روس، چین اور ایران کا افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کا مطالبہ

روس، چین، پاکستان اور ایران نے افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔ چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے اپنی چوتھی چار فریقی میٹنگ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P