Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش

 وزیراعظم شہباز شریف نے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کوپ 29) کی سائیڈ لائن پر آذبائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں کے کلائمیٹ ایکشن […]

اہلیہ سے طلاق پر ناراض شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی؛ 35 ہلاک اور43 زخمی

چین میں ایک تیز رفتار کار نے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔  عینی شاہدین نے بتایا […]

بھارت: منی پور میں پولیس کی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 10 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست منی پور میں بھارتی پولیس کی اپنے اسٹیشن پر حملے کے بعد کوکی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست کے ضلع جیری بام کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے کہا کہ ’پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ […]

حماس کے ہاتھوں 5 صہیونی فوجی ہلاک، اسرائیلی حملوں میں مزید62 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران مزید 5 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 376 ہوگئی،غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 62 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے منگل کو تصدیق […]

پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ چینی تر جمان نےکہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور بیرون ملک چینی […]

سعودی ولی عہد کی غزہ، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت؛ جنگ بندی کا مطالبہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جارحیت کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کرتے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین […]

حسیناؤں کے جھرمٹ میں رہنے والے ٹرمپ کے معاشقے، جنسی اسکینڈلز، 3 شادیاں اور 5 بچے

اپنی رنگین مزاجی، مضحکہ خیز بیانات اور جارحانہ اقدامات کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے متنازع ترین صدر رہے ہیں اور ان کی نجی زندگی کے گوشے کبھی قابل فخر نہیں رہے۔ ریئلٹی ٹی وی اسٹار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے گرد حسیناؤں کا جھرمٹ چاہتے ہیں اور 20 سال تک مقابلہ حسن کرانے والی تنظیم مس یونیورس […]

امریکا کے ساتھ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: ترجمان چینی وزارت خارجہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ترجمان چینی وزارت خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، چین باہمی احترام، پُرامن اور تعاون کے اصولوں پر امریکا کے ساتھ تعلقات رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان […]

حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل دے دیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے متعلق رائے کا اظہار فلسطینی عوام کے جائزحقوق اور مسئلے سے متعلق عملی موقف سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔  غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس نے کہا سابقہ امریکی انتظامیہ […]

ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ، دوسری بار امریکی صدر منتخب

صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار کامیاب ہو کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے، ری پبلکن نے سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لی اور پارٹی کو ایوان نمائندگان میں بھی واضح برتری حاصل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More