کولمبیا کے صدر کا اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی فورس بنانے کا مطالبہ

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔

نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔

امریکا نے کولمبیا کے صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ تاہم وطن واپسی پر صدر پیٹرو نے کہا کہ وہ دنیا کے ایک آزاد شہری ہیں، صرف کولمبیا ہی نہیں بلکہ یورپی شہریت بھی رکھتے ہیں، اس لیے امریکا جانے کے لیے انہیں صرف سفری اجازت نامہ درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، جس پر امریکی وفد اجلاس سے واک آؤٹ کر گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P