کھیل – صفحہ 62 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

کھیل

کھیل

کینگروز گھر میں ہی ڈھیر، بھارت نے پرتھ ٹیسٹ 295 رنز سے جیت لیا

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلئے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ 22 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے […]

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم، پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر

آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے بڑی شکست دے دی۔ سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ […]

پہلا ون ڈے: زمبابوے کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی، 206 رنز کے ہدف کے جواب میں 49 رنز پر قومی ٹیم کی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے اوپنر صائم ایوب 11، عبداللہ شفیق 1، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام 17، نائب کپتان سلمان آغا […]

میسی اگلے سال بھارت آکر فٹ بال کھیلیں گے، بھارتی وزیر کھیل کا دعویٰ

بھارتی وزیر کھیل نے دعویٰ کیا ہےکہ سٹار فٹبالر لیونل میسی اگلے سال بھارت آکر میچ کھلیں گئے۔ بھارت میں کرکٹ کو جتنا پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی فٹبال کا کھیل بھی عوام میں مقبول ہو رہا ہے،ایسے میں اب بھارتی فٹبال فینز کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔ تمام فٹبال […]

چیمپئینز ٹرافی کا فیصلہ میدان نہیں ٹیبل پر ہوگا

چیمپئینز ٹرافی کا فیصلہ میدان نہیں ٹیبل پر ہوگا، آئندہ سال شیڈول ایونٹ کا معاملہ اگلے ہفتے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پہنچ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی انعقاد سے پہلے ہی مسلسل مسائل کی زد میں ہے، پاکستان جانے سے بھارتی انکار نے صورتحال پیچیدہ بنا دی، اب یہ معاملہ آئی […]

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کا ایونٹ میں فتح سے شاندار آغاز

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے ایونٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بابر علی نے 2 […]

سینئر کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنا آسان نہیں، نوجوان اچھا پرفارم کریں: محمد رضوان

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ زمبابوے کے خلاف اچھا پرفارم کریں،محمد رضوان پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کرنا آسان نہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد […]

ٹی10 لیگ؛ حضرت بلال کی متنازع نوبال نے عامر کی یاد دلادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فاسٹ بولر حضرت بلال کی متنازع نوبال پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ ابوظہبی میں جاری ٹی10 لیگ میں یو اے ای کے مقامی بالر حضرت بلال نے سامپ آرمی کی جانب سے نیویارک اسٹرائیکر کے خلاف نو بال کی، جس نے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر […]

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے بعد اب بھارت نے پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھیننے کا بھی منصوبہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکاری بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کی صورت […]

فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل شہریوں کا فلسطین کے حق میں احتجاج

فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل شہریوں نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں اسرائیل ظلم و بربریت بند کرے، مظاہرین نے میچ آف شیم کے نعرے لگائے، نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بھی فلسطینیوں کے لئے احتجاج کیا گیا، پولیس نے متعدد مظاہرین […]