زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی، 206 رنز کے ہدف کے جواب میں 49 رنز پر قومی ٹیم کی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
گرین شرٹس کی جانب سے اوپنر صائم ایوب 11، عبداللہ شفیق 1، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام 17، نائب کپتان سلمان آغا 4 جبکہ ڈیبیو کرنے والے حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بلاوائیو میں کھیلا جارہا ہے، جہاں میزبان ٹیم 40.2 اوور میں 205 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
زمبابوے کی جانب سے جویلورڈ گمبی اور توانداناشے مارومانی نے ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا، وہ بالترتیب 15 اور 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔