تہران کا ایرانی طلبہ کی پرتشدد گرفتاری پر روس سے احتجاج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تہران کا ایرانی طلبہ کی پرتشدد گرفتاری پر روس سے احتجاج

ایران نے روس کے شہر کازان کی یونیورسٹی میں ایرانی طالبعلموں کی پرتشدد گرفتاریوں پر ماسکو سے احتجاج کیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ’ارنا‘ نے ایرانی قونصلیت سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو کازان یونیورسٹی کے ویزا توسیع مرکز جانے والے 2 ایرانی طلبہ کو پولیس نے غیرپیشہ ورانہ اور غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔

ارنا کے مطابق واقعے کے ردعمل میں ایران نے روسی وزارت خارجہ میں ایک احتجاجی نوٹ جمع کروایا ہے جس میں ایرانی طلبہ کے ساتھ پولیس کے پرتشدد سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔

روس کے قریبی اتحادی ایران نے واقعے پر وضاحت طلب کی ہے، گرفتار ایرانی طلبہ کو جمعے کو ایرانی قونصلیٹ کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیاتھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.