کھیل – صفحہ 119 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

کھیل

کھیل

ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا

ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا۔ تائیوان کے شہر تائی پے میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے پلیسمنٹ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ میچ کے دوران پاکستان نے ابتدا میں تین پوائنٹس کی سبقت حاصل کی تاہم ہانگ […]

پاکستان کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی ایک اور بھارتی سازش

 بھارت کی پاکستان کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی ایک اور سازش سامنے آگئی۔ پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کے لیے بھارت سری لنکا کو سامنے لےآیا۔ پاکستان نے مارچ میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرنی ہے،بھارتی اشاروں پر سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرینیڈو نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز […]

ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

 پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے ساتھ سلیکشن کمیٹی نے ساجد خان کے نام پر اتفاق […]

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ اگلے برس ہونے والے گیمز کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے۔ سری لنکن اسپورٹس منسٹر نے اپنی فیڈریشنز کو گیمز کی میزبانی کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے برس مارچ میں ہونے ہیں۔ پاکستان […]

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ: شاہزیب کی ایک اور کامیابی، سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر شاہزیب نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی اور امریکی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے شاہزیب کا مقابلہ امریکی فائٹر […]

طویل فاصلے تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے کا ریکارڈ

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک سائیکل سوار نے 130 کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ مرے نے 5 گھنٹے اور 37 منٹ تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی اور 130 کلومیٹر کا […]

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرادیا، محمد ذیشان 6 وکٹیں حاصل کیں، سعد بیگ اور اذان اویس نے نصف سنچریاں بنائیں۔ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹئم نے شاندار آغاز کیا۔ نیپال انڈر 19 نے پہلے […]

ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔ کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ […]

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، پاکستان کے عاصم خان، شاہزیب اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے عاصم خان اور شاہزیب اپنی اپنی فائٹس جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے عاصم خان کا مقابلہ کرغزستان کے ایرالی ایرزہٹ سے تھا۔ مقابلے میں عاصم خان نے 0-3 سے فتح […]

ٹی 10 لیگ میں 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز ، نیا ریکارڈ بن گیا

ٹی 10 لیگ میں حمزہ سلیم ڈار کی دھواں دار اننگز کے بعد کرکٹ کی کتاب میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ یورپین کرکٹ کے ٹی 10 میچ منگل کو Catalunya Jaguar اور Sohal Hospitaltet کے درمیان میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے برق رفتار اننگز کھیل نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ Catalunya […]