وزیراعظم نے شائقین کو پی ایس ایل پلے آف میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کی مشروط اجازت دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے پلے آف میچز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل پلے آف کے تینوں میچز میں تماشائیوں کی آمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر شائقین کے لیے ایک اہم شرط عائد کی گئی ہے، جس کے تحت میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایندھن کی بچت کے لیے شائقین حتیٰ الامکان ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شائقین کو معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P