لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیر مستحکم کر دے گی۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں، حکام کو براہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے، مزاحمت جاری اور مضبوط ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔
نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہے دشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت نے اسرائیل کو بلا ضرورت رعایت دی ہے، لبنانی حکومت کو فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات روک دینے چاہئیں۔