ٹی 10 لیگ میں 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز ، نیا ریکارڈ بن گیا

ٹی 10 لیگ میں حمزہ سلیم ڈار کی دھواں دار اننگز کے بعد کرکٹ کی کتاب میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔

یورپین کرکٹ کے ٹی 10 میچ منگل کو Catalunya Jaguar اور Sohal Hospitaltet کے درمیان میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے برق رفتار اننگز کھیل نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

Catalunya Jaguar کی نمائندگی کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بیٹر حمزہ سلیم نے صرف 43 گیندوں پر 193 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 22 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

حمزہ کے 193 رنز اب  ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P