پاکستان کا اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر اظہار تشویش – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر اظہار تشویش

پاکستان نے اقوام متحدہ میں سمندری راستوں میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے آبنائے ہرمز پر ہونے والے مباحثے میں کہا کہ عالمی سمندری گزرگاہوں کا تحفظ امن، معیشت کیلئے ناگزیر ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی، خوراک بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ سمندری رکاوٹوں سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔

 

عاصم افتخار نے کہا کہ سمندری آمدورفت میں رکاوٹ عالمی تجارت کو شدید متاثر کرتی ہے اگر یہ بحران برقرار رہا تو تیل، گیس اور ضروری اشیا جیسا کہ کھادوں کی فراہمی، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مہنگائی، معاشی نمو، کرنٹ اکاؤنٹ اور ادائیگیوں کے توازن جیسے مسائل کو جنم دے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں میں رکاوٹ کے منفی اثرات ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہوں گے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان حالات نے واضح کر دیا ہے کہ عالمی حکمرانی کے نظام اور تزویراتی استحکام کی مضبوطی اب بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور کھلے پن سے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.