پاکستان – صفحہ 74 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت کا دورہ چین، پاکستان اور چین کے درمیان سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے معاہدے پر دستخط کراچی شہر کو پانی فراہمی کیلئے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کےمنصوبے پر تعاون کیا جائےگا SAMAA TV Apr 27, 2026 FaceBook Twitter Instagram whatsaap صدر مملکت کا دورہ چین، پاکستان اور چین کے درمیان سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے معاہدے پر دستخط Asif Zardari تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی شہر چانگشا میں پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، جہاں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدے طے پائے۔ تقریب میں سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور چائے کے شعبے میں تعاون سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ پہلی مفاہمتی یادداشت محکمہ بلدیات سندھ اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان طے پائی، جس کے تحت کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر سندھ کے سینئر وزیر…

Browsing Category

پاکستان

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کی حیثیت کا کوئی تعلق وزیراعظم شہباز شریف کے اُس فیصلے سے ہے جس کے تحت انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے حصے کے طور پر وزیراعظم کے لیے مجوزہ استثنیٰ کی […]

اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔ انہوں نے کہا […]

اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہونگے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے […]

اسلام آباد خودکش دھماکہ: بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکہ لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا […]

آج سوگ کا دن، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ آئین مقدس ذمہ داری ہے آج اس ذمہ داری سے بے ایمانی کی گئی، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ گئی، ہم ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوریہ ہوکر رہے گا۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج […]

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، […]

اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، برادر ممالک ترکیہ اور […]

آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، آئینی عدالت کے حق میں ہیں، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے۔ کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرٹیکل […]

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 146 فیصد اضافہ ریکارڈ

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں اور حراست میں محض ایک ہفتے کے دوران 146 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ سرحدی گزرگاہوں کا دوبارہ […]

پاکستان اور افغانستان اختلافات دور کرنے میں ناکام، مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، کیونکہ مذاکرات کار سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور اس کی روک تھام کے طریقہ کار پر گہرے اختلافات کو دور کرنے میں ناکام رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے زور دے کر کہا کہ مذاکرات ’ختم‘ ہوچکے ہیں اور ’غیر معینہ […]