کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کی پرانی عمارت کو گرانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے آج مورخہ 28 اپریل 2026ءکو مقرر کردی گئی ۔ بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر نئی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور بلوچستان اسمبلی کی پرانی عمارت کو گرانے کا ٹینڈر چند روز قبل جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع حکومت کے مطابق نئی عمارت پانچ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، مقامی ثقافت سے ہم آہنگ پرانی عمارت کو گرانے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پہلے آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔ آئینی درخواست سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ ٹینڈر کے اجرا کے بعد انھوں نے آئینی پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔ جس میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئینی درخواست کی سماعت 7مئی کو عمارت کو توڑے جانے کے ٹینڈر کھلنے سے پہلے مقرر کی جائے۔ عدالت کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کی ہائیکورٹ نے آئینی درخواست کی سماعت کے لیے 28 اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 12-06-2026
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
You might also like