خضدار ‘بجلی کی غیر اعلانیہ اور انوکھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

خضدار ‘بجلی کی غیر اعلانیہ اور انوکھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار شہر اور گردونواح میں واپڈا کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور انوکھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے محکمہ واپڈا نے متبادل راتوں کا غیر تحریری شیڈول نافذ کر رکھا ہےاس شیڈول کے تحت ایک رات بجلی فراہم کی جاتی ہےجبکہ دوسری رات مکمل طور پر بجلی غائب کردی جاتی ہےاس عمل سے شہری شدید ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف میں مبتلا ہیں شدید گرمی اور حبس کے موسم میں رات کی بجلی بندش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہےبچے، بوڑھے اور مریض رات بھر جاگنے پر مجبور ہیں کمروں میں پنکھےبند ہونے سے گھروں میں حبس بڑھ جاتا ہےمچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا ڈینگی اور ٹائیفائیڈ جیسے امراض پھیلنے کا خدشہ پیداہوگیاہےمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ نئے ایکسیئن کی تعیناتی کے فوراً بعد شروع ہواہےاس سے قبل رات کے اوقات میں بجلی کی ترسیل نسبتاً بہتر تھی اب صورتحال یہ ہے کہ رات 11:30 کے بعد پورا شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہےبجلی کے بند ہونے سے رات کے وقت چوری کی وارداتوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے گھروں مساجدوں کو پانی بھرنے اور دیگر کاموں میں مشکلات کا سامنا ہےکیونکہ اکثر علاقوں میں واٹر سپلائی کی رات کوآتی ہےاورگھروں مساجدوں کی موٹریں بجلی سے چلتی ہیں متعدد محلوں میں پینے کے صاف پانی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے زرائع کے مطابق رات کی لوڈشیڈنگ سےہسپتالوں میں ایمرجنسی کیسز نمٹانا دشوار ہو چکاہےجنریٹرز کا مسلسل استعمال ڈاکٹروں اور مریضوں کے لیے اضافی مالی بوجھ ہےمساجدوں میں نمازیوں کوفجر کے وقت سخت پریشانی ہورہی ہے شہری حلقوں نے اس طرزعمل کو واپڈا کی حسبِ روایت ظلم و زیادتی قراردیاہے خضدارکےعوامی و سیاسی حلقوں نے بھی اس صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہےان کا کہنا ہے کہ خضدار پہلے ہی دنیا بنیادی سہولیات سے محروم ضلع ہےایسے میں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے کو محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر رات کی بجلی فوری بحال نہ کی گئی توواپڈاکے عوام احتجاج کرے گی عوامی حلقوں نے چیف کیسکو بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور متبادل راتوں والی غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ ختم کرائیں اوررات کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائےاور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شیڈول جاری کریں تاکہ شہری اپنے معمولات ترتیب دے سکیں شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان چیف کیسکو سے بھی اپیل کی ہےکہ وہ خضدار کے عوام کو اس اذیت سے نجات دلاکرعوام کی رات کا سکون بحال کرائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.