خضدار میں مسلسل چار سالوں سے جاری خشک سالی نے تباہی مچا دی

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں مسلسل چار سالوں سے جاری خشک سالی نے تباہی مچا دی ہےضلع بھر میں ہزاروں بورنگ خشک ہوچکے ہیں جبکہ کئی علاقے مکمل طور پر زیر زمین پانی سے محروم ہو گئے ہیں باغبانہ سمیت نواحی علاقوں زہری،کرخ زیدی اور نال وڈھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہےسینکڑوں ایکڑ پر کھڑی باغات سوکھ گئیں اور باغات اجڑگئے ہیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں مال مویشی بھی پانی نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپئے کا نقصان ہواہےعوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ خضدار کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر چیک ڈیمزتعمیر کی جائے تاکہ زیرزمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکے اگربروقت اقدامات نہ کیے گئے توخضدارمیں آبنوشی بحران لے سکتاہے حکومت خشک سالی کو آفت زدہ قراردیکر متاثرین کیلئے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P