آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، آئینی عدالت کے حق میں ہیں، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے۔

کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، اس آرٹیکل نے منظور ہونا ہے، آئینی عدالت کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے اور 27ویں ترمیم میں حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی تجویز ہے، اصولی طور پر آئینی عدالت کے حق میں ہیں، یہ دیکھیں گے کہ مزید کن نکات پر اتفاق کیا جاسکتا ہے، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل کہا تھا کہ آرٹیکل243میں ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، ججوں کے ٹرانسفر پر پیپلزپارٹی نے اپنی تجویز تیار کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.