اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا۔

 

اسٹیٹ بینک نے شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی۔ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد شرح سود پر فیصلہ کیا گیا۔

 

اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث شرح سود میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت اور سپلائی چین معیشت پر اثر انداز ہوئی، پاکستان میں مہنگائی کا منظر نامہ بھی تبدیل ہوا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود ساڑھے 10 فیصد سے بڑھاکر ساڑھے 11 فیصد کردی گئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.