Browsing Category
پاکستان
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے دہشتگرد افغان شہری نکلے، امریکی ساختہ اسلحہ برآمد
سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی […]
کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ […]
جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا، جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا۔ سپریم کورٹ ججز کو بھی عشاہیہ میں مدعو کیا […]
میثاق جمہوریت کے نامکمل وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت ہمارا وعدہ تھا، میثاق جمہوریت کے نامکمل وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں دوسرے نکات بھی تھے جن پر آج […]
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وزیرِاعظم نے اس ہاؤس میں کھڑے ہو کر اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دی، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف نے بھی متعدد مرتبہ اپوزیشن […]
جنرل ساحر شمشاد سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے وسیع امور، خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی […]
صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی، دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی حمایت یافتہ […]
اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کیلئے اس قسم کی حرکت کی جائیگی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے پر ریاست کو پیغام سمجھنا چاہئے، ہمیں اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کیلئے اس قسم کی حرکت کی جائیگی۔ اسلام آباد کچہری دھماکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشت گردی […]
سینیٹ سے منظور 27 ویں آئینی ترمیم بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج
سینیٹ سے منظور ہونے والی 27 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27 […]
شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی کریں تو تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں ’بین الپارلیمانی کانفرنس 2025‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم […]