Browsing Category
بین الاقوامی
امریکا ایران کے ساتھ مکالمے پر پاکستان کے کردار کا معترف ہے: امریکی محکمہ خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، پاکستان […]
دشمن کے خلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے، بھارتی آرمی چیف
بھارتی فوج کے سربراہ (آرمی چیف) جنرل اپیندر دیویدی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا، دشمن کے خلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا […]
ایران: دہشتگردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا، ججز کے کمروں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق ایرانی اور غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، ملزمان […]
امریکی وزیر خارجہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ […]
غزہ میں بھوک اورمصیبت ناقابلِ بیان، اسرائیل اپنا راستہ بدلے: برطانوی وزیرِاعظم
برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ بھوک، تباہی اورانسانی مصیبت ناقابلِ بیان ہے، اسرائیل اپنا راستہ بدلے، فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی رسائی کو یقینی بنائے۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمرنے اقوام عالم سے بھی فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج فرانسیسی صدراورجرمن چانسلر کے […]
بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سابق چیف جسٹس کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سابق جج خیرالحق گزشتہ […]
ٹرمپ کا جاپان کے ساتھ وسیع تجارتی معاہدے کا اعلان، چین بھی مذاکرات کیلئے متحرک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے ساتھ ایک وسیع تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جب کہ چین نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں اپنے نائب وزیرِ اعظم کو بھیجے گا تاکہ ایک حتمی معاہدہ ممکن بنایا جا سکے، کیونکہ حتمی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے۔ […]
بھارت کا 5 برس بعد چینی شہریوں کو سیاحتی ویزوں کا اجرا شروع کرنے کا اعلان
بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 جولائی سے چینی شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنا دوبارہ شروع کرے گا۔ بھارتی سفارتخانے نے بدھ کو چین میں اس فیصلے کا اعلان کیا، یہ پانچ برس بعد پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک اپنے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 2020 […]
انسانی حقوق کی تنظیموں کا غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد کی ترسیل کیلئے راستے کھولنے کا مطالبہ
انسانی حقوق کی 100 سے زائد تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں’ اجتماعی قحط’ پھیل رہا ہے، جبکہ صہیونی حکومت محصور ساحلی علاقے میں بھوک کے ذریعے نسل کشی کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ 111 تنظیموں، جن میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف)، سیو دی چلڈرن، اور آکسفیم […]
دہلی میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب، ریڈ الرٹ جاری
بھارتی دارالحکومت دہلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے رواں سال مون سون کے پیشِ نظر دہلی میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے، سیلابی خدشات کے پیشِ نظر دارالحکومت […]