امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کا ہدف ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان تھے۔
ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آورکیلیفورنیا سےٹرین کے ذریعے پہلے شکاگو اور پھر واشنگٹن پہنچا۔ جہاں اس نے اسی ہوٹل میں قیام کیا،جہاں ملک کی اہم شخصیات جمع ہونے والی تھیں۔
اٹارنی جنرل کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد سےظاہرہوتا ہےکہ اس نےجمعہ کے روز ہوٹل میں کمرہ لیا تھا،تاہم اس کےمحرکات ابھی تک زیرِتفتیش ہیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق ملزم سے ایک تحریری منصوبہ برآمد ہوا جس میں اس نے حکومتی عہدیداروں کو ان کے عہدوں کے اعتبار سے ہدف بنانے کی منصوبہ بندی بیان کی تھ