اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام میں قنیطرہ نامی دیہی علاقوں میں دو علاقوں پر چھاپہ مار کر عارضی چوکیاں قائم کرلی ہیں اور مقامی شہریوں کی تلاشی لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی خبررساں ایجنسی صنعا نے کہا ہے کہ تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک اسرائیلی قابض فوج نے شمالی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں الکسرات روڈ کے ساتھ پیش قدمی کی اور ایک عارضی چوکی قائم کرلی ہے۔ بعدازاں جبتہ الخشاب کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے شامی راہگیروں کی تلاشی بھی لی۔ یجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز شمالی قنیطرہ کے گاؤں المشرفا میں بھی داخل ہوئیں۔ جہاں انہوں نے ایک اور عارضی چوکی قائم کی، شہریوں کی تلاشی لی اور پھر علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔ علاقے میں جاری خلاف ورزیوں کے درمیان دراندازی پر شامی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq 13-06-2026
- خوشخبری! حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
- ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے
- کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری
- کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
- ایکسپورٹ انکم پرعائد ڈیویلپمنٹ سرچارج مکمل ختم
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
You might also like