Asif Web desk – صفحہ 373 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نایاب معدنیات کی پیچیدگی سے متعلق اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نایاب معدنیات کی پیچیدگی سے متعلق اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو سے متعلق بتایا کہ چینی صدر کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت دونوں ملکوں کے لیے مثبت نتائج کی حامل رہی۔ انہوں نے کہا کہ […]

شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔  خواجہ آصف نے کہا کہ ہم واپس 1948ء والی پوزیشن پر آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں، شملہ معاہدہ دوممالک کے درمیان ہے، اس […]

پولش سائیکلسٹ کا تاریخ میں پہلی بار ’کراچی تا کے ٹو‘ سائیکل پر سفر کا منفرد ریکارڈ

پولینڈ کے سائیکلسٹ نے تاریخ میں پہلی بار کراچی سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سائیکل پر سفر کا کارنامہ انجام دے دیا۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ سائیکلسٹ پاول مالاشکو نے 4 اپریل کو کراچی سے ’کے ٹو بیس کیمپ بائیک ایکسپیڈیشن‘کا آغاز کیا تھا تاکہ پاکستان کو بحیرہ […]

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی […]

امریکا میں یہودیوں کے اجتماع پر بم حملے کے ملزم پر آج فرد جرم عائد ہوگی

امریکی ریاست کولوراڈو میں غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والے یہودیوں کےاجتماع پر آتشیں بم سے حملہ کرنے والے مسلمان شخص پر آج ریاستی عدالت میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 45 سالہ محمد […]

عیدِ قرباں اور بجٹ سے قبل مہنگائی میں اضافہ، مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

عیدالاضحیٰ اور بجٹ قریب آتے ہی ملک بھر میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 فیصد، پیاز 5.21 فیصد، کیلے1.57 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 1.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک […]

بلاول بھٹو کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات: پاک-بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پرزور

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقاتوں کے دوران بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے امریکا میں جامع سفارتی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں […]

ولادیمیر پیوٹن کی ایران کے جوہری تنازع کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر معاملات حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترجمان کریملین نے صحافیوں کو بتایا کہ روس کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جبکہ صدر ولادیمیر پیوٹن ایران اور امریکا کے […]

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں […]

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور […]