نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔

کراچی کے شہریوں کے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کراچی کے شہریوں کو ریلیف رواں ماہ کے بلوں پر ملے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.