کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 98 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.