مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے کا بڑا اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے کا بڑا اضافہ

دو روز میں برائلر مرغی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں آٹھ روپے اضافہ ہوا ہے اور فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی ہے، اس طرح دو دن میں قیمت میں 36 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مرغی کی پرچون قیمت میں بھی آٹھ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی کلو قیمت 415 روپے ہو گئی ہے، دودن میں فی کلو قیمت 37 روپے بڑھ گئی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں دو دن میں 54 روپے اضافہ ہوا ہے جس قیمت 602 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ رو ز انڈوں کی قیمت 382 روپے فی درجن تھی جو دو روپے بڑھ کر 384 ہو گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.