خضدار(بیورورپورٹ)خضدارکے علاقے باغبانہ باجوئی حسن زئی کے رہائشی عبدالکریم باجوئی اپنے دیگراہلخانہ کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں انہوں نے کہ ان کا بیٹا نوراحمد زبردستی ان کی جائیداد پر قبضہ کر کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے کہاخضدار شہر میں زیرتعمیر ان کا ذاتی گھر ہے جسے بیٹے نے تالا لگا کر اپنے قبضے میں لے لیا ہےانہوں نے مزید بتایا کہ ان کا ایک پلاٹ بھی ہے جس کا آدھا حصہ ان کے بہنوئی کے نام ہےلیکن بیٹے نے اس پر بھی ناجائز قبضہ جمالیا ہے اور کسی کو قریب نہیں آنے دیتا انہوں نے اعلیٰ حکام ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کی جائیداد کو ان کے نافرمان بیٹےکے قبضے سے واگزار کرایا جائے تاکہ وہ سکون سے زندگی گزار سکیں پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ آج کے بعد ان کا بیٹے نور احمد سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہےجو شخص نور احمد کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرے گا وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
You might also like