کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اچانک تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں، تاہم کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور بوسیدہ دیواروں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی اس بارش سے زمینداروں اور عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Trending
- پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
- 15 سال کی عمر میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم میں شامل سوریاونشی کےلیے بورڈ کا بڑا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کا لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
- گلگت بلتستان انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، نتائج آنا شروع
- حکومت اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ پر ڈیڈلاک برقرار
- جولائی تا مئی 11 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 1430 ارب روپے جمع
- مومنہ اقبال میری بیوی کو طلاق لینے پر اکساتی رہی، ثاقب چدھڑ
- حکومت بلوچستان ڈاکٹروں کے جائز مطالبات منظور کرے گی، بابر یوسفزئی
- لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے ہرادیا
- بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ
You might also like