کوئٹہ اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کا الرٹ جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کا الرٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور سرحدی شہر چمن میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ صوبے کے مختلف حصوں سے مجموعی طور پر 23 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے، جن میں سے اب تک موصول ہونے والی 4 رپورٹس میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ماہرین نے ان نتائج کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔تحقیقات کے مطابق متاثرہ نمونوں میں سے تین کوئٹہ کے مختلف بلاکس جبکہ ایک چمن سے لیا گیا تھا، اور یہ وائرس افغانستان سے منتقل ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور چمن میں سرحدی نقل و حرکت اور آبادی کے دبا کے باعث وائرس کے پھیلا کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ باقی 19 نمونوں کی رپورٹس کا تاحال انتظار ہے، جس کے بعد نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔ محکمہ صحت نے ہائی رسک علاقوں میں خصوصی مہم چلانے اور ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوا کر اس موذی مرض کے خاتمے میں تعاون کریں۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.