پنجگور (یو این اے )پنجگور میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے عارضی ملازمین کو فارغ کر کے ان کی جگہ مبینہ طور پر سفارشی اور من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے خلاف متاثرہ نوجوانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سال 2025 میں محکمہ صحت بلوچستان کی واضح پالیسی کے تحت 32 کے قریب مرد و خواتین کو گریڈ 1 سے 15 تک کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، جس میں یہ شرط درج تھی کہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی ملازمت میں توسیع کر کے انہیں مستقل کیا جائے گا۔ تاہم، ایک سال مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او پنجگور نے بہترین کارکردگی کے باوجود ان نوجوانوں کو فارغ کر دیا ہے۔متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے برعکس ضلعی انتظامیہ اپنی ذاتی پسند و ناپسند اور انا کی بنیاد پر تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی تذلیل کر رہی ہے۔ بے روزگاری سے تنگ آکر ان نوجوانوں نے اپنے تعلیمی اسناد کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور محکمہ صحت کے اعلی حکام اس "ملازمت کش” پالیسی کا فوری نوٹس لیں۔ متاثرین نے واضح کیا کہ اگر انہیں دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو وہ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، کیونکہ ضلعی افسران اپنے من پسند لوگوں کو کھپانے کے لیے میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!
You might also like