قلعہ عبداللہ(یو این اے ) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیگی اور شمشوزئی اقوام کے درمیان مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان صبح ساڑھے نو بجے کے قریب فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جس میں بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جاتی ہے۔مقامی انتظامیہ اور عمائدین کی جانب سے شہریوں کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیشِ نظر غیر ضروری نقل و حرکت سے مکمل گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ تاحال جھڑپ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں، تاہم کشیدگی کے باعث علاقے میں معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی علاقے پر اپنا رحم فرمائے اور فریقین کے درمیان جاری اس تصادم کا خاتمہ ہو۔
Trending
- این ڈی ایم اے کا حالیہ موسم گرما گزشتہ سال سے زیادہ شدید ہونے کا انتباہ
- فٹبال ورلڈ کپ کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، ایرانی صدر
- مزید 4077 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور
- مہلک ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ اسپین کے جزیرے ٹینیریف پہنچ گیا
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب