زیارت ‘ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو ڈی سی آفس مدعو کر لیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زیارت ‘ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو ڈی سی آفس مدعو کر لیا گیا

زیارت۔ ڈپٹی کمشنر زیارت، عبدالقدوس اچکزئی کی جانب سے 23مارچ کو ہونے والے الہجرہ اسکول زیارت تقریری مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والےحاصل کرنے والے طلباءکو ڈی سی آفس مدعو کیا گیا، اور ان کو انعامات دئیےجسے تعلیمی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اس موقع پر ایف سی کیپٹن محمد حارث،ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید طلال شاہ،پرنسپل الہجرہ اسکول پروفیسر شبیر احمد بڑیچ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف کامیاب طالب علم کی حوصلہ افزائی کی بلکہ دیگر طلبہ کو بھی ضلع رابطہ کمیٹی (DCC) کے اجلاس میں بطور ممبر شرکت کا موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے سرکاری اجلاس کے طریقہ کار اور انتظامی فیصلوں کے عمل کو قریب سے دیکھا۔تعلیمی ماہرین کے مطابق، اس قسم کے عملی تجربات طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں اعتماد پیدا کرنے اور قائدانہ خصوصیات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔طلبہ اور اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات تعلیم اور نوجوانوں کی مثبت تربیت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.