زیارت میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جناز ایوب اسٹیڈیم میں ادا

سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والی نمازجنازہ میں  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی،اراکین قومی اسمبلی عادل بازئی، خوشحال خان کاکڑ،سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شہی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،۔رشید خان ناصر،جماعت اسلامی کے عبدالمتین اخونزادہ، تحرئک انصاف کے داود شاہ کاکڑ، بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، اختر حسین لانگو اور دیگر بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ میں سیاسی و قبائلی عمائدین اور شہدا کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے۔

 

واضح رہے کہ زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں اور 21 جون کو اغوا کے شہید کئے گئے زیارت کے رہائشی پولیس اہلکار فریداللہ کاکڑ کے لواحقین، سیاسی جماعتوں، دھرنا کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد سمنگلی روڈ کوئلہ پھاٹک پر دس روز سے جاری رھرنا ہفتہ کے روز ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ زیارت کے علاقے مانگی میں پمپنگ اسٹیشن کی سیکورٹی پر تعینات دو ایس ایچ اوز سمیت نو پولیس اہلکاروں کو موقع جبکہ 21 پولیس اہلکاروں کو اغواءکے بعد شہید کیا گیا تھا جس کے بعد سات شہدا کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ کوئٹہ کے کوئلہ پھاٹک پر دھرنا دیا تھا جو دس روز تک جاری رہا۔

دھرنے میں پولیس اسٹیشن مانگی میں تعینات اہلکار فرید اللہ کاکڑ جسے 21 جون کوپولیس اسٹیشن سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور اس کی لاش گزشتہ روز شعبان سے برآمد ہوئی تھی اس کی میت بھی لواحقین نے دھرنے میں دیگر شہداءکے ہمراہ رکھ کر احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P