زیارت، سنجاوی میں غیر قانونی فصلوں کے خلاف کریک ڈاﺅن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

زیارت، سنجاوی میں غیر قانونی فصلوں کے خلاف کریک ڈاﺅن

منشیات کی کاشت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر زیارت کی وارننگ

زیارت(یو این اے)ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے کلی خرشنگ اور کلی شینلز کے علاقوں میں منشیات کی غیر قانونی فصلوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ آپریشن کے دوران تقریبا 60 ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی پوست، بھنگ (چرس)اور افیون کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔ اس کارروائی میں پولیس فورس اور متعلقہ عملے نے بھرپور حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی کے مطابق یہ کارروائی حکومت کی جانب سے غیر قانونی فصلوں کی کاشت کے خاتمے کے لیے جاری "زیرو ٹالرنس” پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات کی کاشت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے کاشتکاروں کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں، بصورتِ دیگر انہیں سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.