کوئٹہ(یو این اے )ڈپٹی کمشنر ضلع زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی نے پوست (افیون) کی کاشت کے خلاف تحصیل سنجاوی میں ایک جامع اور کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سنجاوی سجاد احمد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات سنبھالے ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں تقریبا 60 ایکڑ اراضی پر کھڑی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کاشتکاری کے لیے استعمال ہونے والے سولر پینلز، پائپ لائنز اور بجلی کی ترسیل کے دیگر آلات کو بھی قبضے میں لے کر نظام کو ختم کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل سنجاوی میں یہ ساتواں کامیاب آپریشن ہے، جس کا مقصد ضلع سے منشیات کی پیداوار کا خاتمہ کرنا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع زیارت میں پوست کی کاشت کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
Trending
- تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر آواز اٹھا
- بلاول بھٹو آزاد کشمیر کی صورتحال سے ناخوش، اہم اجلاس آج شام
- محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، امریکا ایران مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال
- احتجاج کی سیاست مسترد، آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجر نشستوں پر حکومتی مؤقف درست قرار
- اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ’سپر ایپ‘ بنانے کا فیصلہ
- ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا بڑی مشکل میں پھنس گئے
- پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا بھی جاری
- پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین
- فیلڈ مارشل کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر پیشرفت متوقع
- اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود حملے، لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید
You might also like