نوکنڈی : سابق چیئرمین سینیٹ و ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی نے نوکنڈی کے نواحی علاقہ دوربن چاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود سنجرانی، ڈی ایس پی نوکنڈی سردار اکبر خان سنجرانی ، ڈسٹرکٹ ممبر الطاف خان سنجرانی بھی موجود تھے۔اس دوران قبائلی عمائدین ملا توکل برہانزئی، سید بشیر سید بلانوشی، ملک محمود محمدزئی، محمد کریم شیرزئی،محمد عارف ڈیگارزئی، باسط سید بلانوشی و دیگر نے حل طلب مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بوائز مڈل سکول اور گرلز پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این-40 کوئٹہ تفتان شاہراہ سے دوربن چاہ تک بلیک ٹاپ سڑک کو معیاری انداز میں مکمل کیا جائے اور آئندہ بجٹ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کو بھی شامل کیا جائے۔اس موقع پر محمد صادق سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ترقی میرا مشن ہے اور علاقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بوائز مڈل سکول کو ہائی اور گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ دوربن چاہ تک سڑک کی تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے بجٹ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Trending
- Daily Mashriq 25-05-2026
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اسرائیلی عسکری آزادی کے مؤقف سے آگاہ کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی سول ہسپتال پہنچ گئے، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
- وزیراعظم ہانگژو پروگرام مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے
- محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، چمن پھاٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش
- کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 30 زخمی۔
- خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں لیکن وومن کارڈ استعمال نہ کریں ، صنم سعید
- معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
- پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
You might also like