دالبندین میں گرمی کا شدت میں اضافہ ‘ لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید متاثر

دالبندین (شہزاد نوتیزئی سے ) دالبندین واپڈا سفید ہاتھی بن چکا ہے ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں گرمی ہر روز 48سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے لیکن دالبندین شہر کے چالیس ہزار سے زائد لوگ گھروں میں بیٹھ نہیں سکتا ہے لیکن بلا وجہ لوڈشیڈنگ جاری ہے صبح اٹھ سے لیکر شام چھ بجے تک دو تا تین گھنٹے بجلی نہیں شدید گرمی میں بجلی غائب ہیں ہر مہینہ کم سے کم بجلی بل چار ہزار سے کم نہیں لیکن بجلی نہیں ہے عوامی حلقوں نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے بچے بوڈھے دل کے عارضے کے مریض گردے کی مریض سمعیت تمام شاپ کیپر دکانداروں کی کاروبار شدید متاثر ہیں لیکن واپڈا حکام دالبندین کے عوام کو سزا دے رہا ہے عین گرمی کی ٹائم بجلی چلی جاتی ہے اصل گرمی چار بجے سے لیکر سات بجے تک ہیں اس ٹاہم بجلی نہیں ہے دالبندین شہر اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ? حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایسے کٹھن حالات میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت اذیت بن چکی ہے۔ بجلی کی بار بار بندش کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ہم دالبندین کے عوام کی جانب سے اس غیر ذمہ دارانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ اداروں، واپڈا حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کو منصفانہ، منظم اور عوام کی سہولت کے مطابق ترتیب دیا جائے، تاکہ اس شدید گرمی میں شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری عملی اقدامات کیے جائیں، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور دالبندین کے عوام کو اس ازہت سے نجات دلائی جائے۔عوام کی تکلیف کو محسوس کیجیے، فوری ایکشن لیجیے، اور شدید گرمی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P