نوکنڈی(نمائندہ مشرق )نوکنڈی میں کوئٹہ تفتان روڈ پر ڈکیتی کی واردات ، تفتان رائفلز نے فوری اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے تفتان روڈ کلی غریب آباد پر کھڑے ایک ٹرک ڈرائیور حبیب اللہ کو لوٹ لیا تھا۔ واردات کے فوراً بعد متاثرہ ڈرائیور نے تفتان رائفلز ایف سی نوکنڈی کو اطلاع دی، جس پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالج روڈ کے علاقے میں ملزمان کا تعاقب کیا۔ذرائع کے مطابق ایف سی کے جوانوں نے ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد ہوئے بعدازاں گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نوکنڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
You might also like
