اوستہ محمد میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری 

اوستہ محمد: اوستہ محمد میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اوستہ محمد سمیت ضلع بھر کے تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔اس حوالے سے ایس پی حافظ معاذ الرحمن نے یو این اے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سخت نگرانی کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی کڑی چیکنگ جاری ہے۔ ایس پی حافظ معاذ الرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P