ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو رجسٹریشن اور ٹیکس تعمیل کیلئے نوٹسز جاری

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) نے ضلع حب میں ڈاکٹروں، میڈیکل کنسلٹنٹس اور ہسپتالوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔اس سلسلے میں مختلف ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت رجسٹریشن، بروقت ٹیکس ریٹرن فائلنگ، واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل کیلئے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام قابلِ ٹیکس سروس فراہم کنندگان کیلئے قانون کے مطابق رجسٹریشن، بروقت ریٹرن جمع کرانا اور ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے۔ عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے مطابق جرمانوں، بینک اکاو¿نٹس کی اٹیچمنٹ، کاروباری مراکز کی سیلنگ اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔بی آر اے نے تمام ڈاکٹروں، ہسپتالوں اور دیگر طبی خدمات فراہم کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کریں، بروقت رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ کو یقینی بنائیں اور صوبے میں شفاف، منصفانہ اور مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More