لورالائی اسماعیل مینگل کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں ریونیو امور کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور انہیں مزید مؤثر بنانے کے لیے اے ڈی سی (ریونیو) آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس
لورالائی (ملک امانت حسین نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لورالائی اسماعیل مینگل کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں ریونیو امور کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور انہیں مزید مؤثر بنانے کے لیے اے ڈی سی (ریونیو) آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بوری/لورالائی، اسسٹنٹ کمشنر میختر، تحصیلداران، نائب تحصیلداران، قانونگو، پٹواریان اور دیگر متعلقہ ریونیو عملے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ریونیو معاملات، سرکاری اراضی کے تحفظ، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، ریونیو ریکارڈ کی حفاظت، محصولات کی وصولی، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور دفتری امور میں بہتری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے تمام ریونیو افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری دیانتداری، ذمہ داری اور قانون کے مطابق انجام دیں، ریونیو ریکارڈ کو مکمل اور محفوظ رکھیں، سرکاری احکامات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریونیو معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت، غیر حاضری، تاخیر یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر یہ عزم بھی ظاہر کیا گیا کہ ضلع لورالائی میں ریونیو نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری ریونیو خدمات فراہم کی جا سکیں۔
